دہشت گرد تنظیم PKK کو قوانین کے خلا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے : مئِر لندن

لندن میں ترک  سوسائٹی  کی جانب سے  عزیز یہ مسجد میں میں دی جانے والی افطار پارٹی   میں شرکت کرنے والے لندن کے  مئیر  صادق  خان  نے ترک باشندوں  کی  شہر  کی اقتصادی اور سماجی    بہبود  میں ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

983849
دہشت گرد تنظیم PKK کو قوانین کے خلا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے : مئِر لندن

برطانیہ کے دارالحکومت  لندن کے مئیر  صادق  خان  نے کہا ہے کہ  حکومتِ برطانیہ  کو قوانین  کے   خلا سے فائدہ  اٹھانے  والی   دہشت گرد تنظیم  کو اس خلا سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کی ضرورت ہے   ۔

لندن میں ترک  سوسائٹی  کی جانب سے  عزیز یہ مسجد میں میں دی جانے والی افطار پارٹی   میں شرکت کرنے والے لندن کے  مئیر  صادق  خان  نے ترک باشندوں  کی  شہر  کی اقتصادی اور سماجی    بہبود  میں ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ترک سوسائٹی کی جانب سے  افطار پارٹی  میں  شرکت   کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے   کہا کہ لندن کے پہلے مسلمان  مئیر ہونے کے بعد گزشتہ دو سالوں کے دوران ترک باشندوں نے   ان کی ہمیشہ حمایت کی ہے جس پر وہ ترک باشندوں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اسلامی فوبیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں مل کر اسلامی فوبیا اور امتازی سلوک کیے جانے کے پالیسی کے  خلاف  جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن پولیس  تمام اقسام کی نفرت کی پالیسی کے خلاف  زیرو    Tolrance کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

لندن پولیس  کے بھی ان کے تحت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  صادق  خان نے   ترک باشندوں کی جانب سے   دہشت گرد تنظیم پی کے کے  ، کے مظاہروں پر پولیس  کی جانب سے خاموشی اختیار  کیے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ   یہ تنظیم   قوانین  کے خلا سے  فائدہ اٹھا رہی ہے  اور حکومتِ برطانیہ کو کو جلد یہ خلا پر کرتے ہوئے  اس قسم کے مظاہروں کو روکنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں