دہشتگرد تنظیم کو جلوس کی اجازت دینا جمہوریت اور قانون کے خلاف ہے: عمر چیلک

جرمنی کے سرکاری حکام کی طرف سے مظاہرے کی اجازت دئیے جانے کی کوئی معذرت کوئی وضاحت نہیں  ہو سکتی  بلکہ یہ اقدام کھلے بندوں دہشت گردی کی حمایت کا مفہوم رکھتا ہے: عمر چیلک

979746
دہشتگرد تنظیم کو جلوس کی اجازت دینا جمہوریت اور قانون کے خلاف ہے: عمر چیلک

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشئیٹر عمر چیلک نے جرمنی کے، دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کو جلوس کی اجازت دینے  کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جرمنی کا دہشتگرد تنظیم PKK کے حامیوں کو جلوس کی اجازت دینا جمہوریت اور قانون سے ہم آہنگ نہیں ہے"۔

اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں چیلک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مظاہرہ جرمن حکام کی اجازت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس قسم کی کاروائیوں  کی اجازت دینے والے اصل میں اپنی جمہوریت اور قانون کے نقطہ نظر کو ان دہشت گرد تنظیموں کی سطح  پر لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک انسانی جرم ہے اور دہشت گردی کے مظاہرے کی اجازت دینے والےانسانیت کے خلاف کئے جانے والے جرائم کے خلاف جدوجہد کرنے کا دعوی نہیں کر سکتے۔

جرمن حکام کی طرف سے کھلے بندوں ایک دہشت گرد تنظیم کو یورپ کے وسط میں مظاہرہ کرنے کی اجازت دئیے جانے پر زور دیتے ہوئے چیلک نے کہا کہ "دہشتگردی کی کاروائیاں  کہ قانون اور جمہوریت کی رُو سے جن کے خلاف جدو جہد کئے جانے کی ضرورت ہے انہیں سرکاری حکام کی طرف سے مظاہرے کی اجازت دئیے جانے کی کوئی معذرت کوئی وضاحت نہیں  ہو سکتی  بلکہ یہ اقدام کھلے بندوں دہشت گردی کی حمایت کا مفہوم رکھتا ہے۔

عمر چیلک نے کہا  ہے کہ ایسی جمہوریتیں کہ جو دہشت گرد تنظیموں کے درمیان اچھی اور بُری دہشتگرد تنظیم  جیسا امتیاز کر رہی ہیں وہ اپنی جمہوریت کے قانونی جواز کو کمزور بنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر رہیں۔ یہ دہشت گردی کی حمایت کر کے اصل میں اپنی جمہوریت پر اور خود اپنے آپ پر حملہ کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں