مقتدی الا صدر کو صدر ترکی کا تہنیتی ٹیلی فون

ایردوان: ترکی عراق کے اتحاد و یکجہتی کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،  میں نئی حکومت کےقیام میں آپ کی کامیابی کا دعا گو ہوں

979323
مقتدی الا صدر کو صدر ترکی کا تہنیتی ٹیلی فون

صدر رجب طیب ایردوان  نے عراق کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے سائرون  اتحاد کے لیڈر مقتدی الا صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی ہے۔

کل شام ہونےو الی اس ٹیلی فونک ملاقات میں صدر ایردوان نے  عراق میں داعش کو شکست کے بعد 12 مئی کے عام  انتخابات کے  عراقی عوام کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا۔

انہوں نے  کہا کہ ترکی عراق کے اتحاد و یکجہتی کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،  میں نئی حکومت کےقیام میں آپ کی کامیابی کا دعا گو ہوں۔

صدر ترکی نے عراقی ترکمان  باشندوں کے آباد ہونے والے کرکوک میں  بعض  دھاندلیاں اور غیر اصولی کاروائیاں ہونے   پر اپنے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الا صدر سے ان بد عنوانیوں کا تعین اور ان  کو دور کرنے کے لیے ضروری تعاون  کی اپیل کی۔

جس پر مقتدی الا صدر نے کہا کہ ہم عراق میں ترکمان  سمیت تمام تر حلقوں کے حقوق کا تحفظ کریں  گے۔

جناب ِ صدر نے  سائرون اتحاد کے ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیے جانے پر اپنے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں