دنیا دہشت گردی کے خلاف یک محاذ نہیں بن سکی، وزیر اعظم ترکی

اسرائیل  عرصہ طویل سے  نہتے انسانوں  کو بڑی بے دریغی  سے قتل  کرتا چلا آیا ہے

976163
دنیا دہشت گردی کے خلاف یک محاذ نہیں بن سکی، وزیر اعظم  ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام تر ممالک کو  ایک ہی محاذ اور مشترکہ  سوچ  و افکار کے گرد جمع نہیں کیا جا سکا۔

آک پارٹی کے قائمقام چیئرمین و وزیر ِ اعظم بن علی یلدرم  نے  پارٹی  مرکز میں منعقدہ روایتی سفیروں کی افطار پارٹی  کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت  امن و حقانیت کی تمام تر بنی نو انسانوں اور دنیا کو ضرورت ہے۔

دنیا کے نفرت آمیز مؤقف ، تفریق  بازی، دہشت گردی ، طاقت و مفاد پرستی سے  اب  کافی بیزار ہونے کی جانب اشارہ دینے والے یلدرم نے بتایا کہ سالہا سال سے جاری  غلطیوں  پر عمل درآمد جاری ہے، انسانوں کے مستقبل کو خطرات کا  سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دنیا  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے میں قاصر رہی ہے ،  زیادہ  تر  دہشت گرد تنظیموں  کے  درمیان  تفریق بازی کی جاتی ہے،  بعض حلقے اپنے مفادات کی خاطر ان تنظیموں کو آلہ کار بناتے ہیں۔  دنیا اس چیز سے آگاہی   ہونے کاباوجود  اپنی آنکھیں  بند  رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔ حتیٰ بعض غیر ذمہ دار  انتظامیہ ان غلطیوں کا بذات خود ارتکاب کرتی  ہیں۔ تمام تر  ممالک اور  منتظمین کو جلد از جلد ان حقائق کو  بالائے طاق رکھتے ہوئے  کاروائیاں کرنی چاہییں۔

خطے میں طویل عرصے سے  ہر کس کی نظروں کے سامنے  یہ مظالم  ڈھائے جا رہے ہیں، شام میں خانہ جنگی سے شہروں  کی اینٹ سے اینٹ بجی ہوئی ہے، انسانوں کی جانیں جا رہی ہیں اور لاکھوں، کروٹوں   معصوم انسانوں کو نقل  مکانی   پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ  شام  میں  گزشتہ   7   سال  سے جاری خانہ جنگی  سے سب سے زیادہ  متاثرہ ملک  ترکی ہی ہے۔

گزشتہ دنوں  اسرائیل کے غزہ میں قتل عام  کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ "القدس میں پیش آنے والے وحشیانہ اقدام  اس مہذب دنیا کی نظروں کے  ہوئے ہیں۔ اسرائیل  عرصہ طویل سے  نہتے انسانوں  کو بڑی بے دریغی  سے قتل  کرتا چلا آیا ہے۔  امریکی سفارتخانے کو   القدس منتقل کیاجانا ایک  غلط اور  اشتعال انگیز اقدام ہے  ، جو کہ درجنوں انسانوں کی ہلاکتوں کا موجب بنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں