ترکی کی طرف سے بھارت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

ہمیں، بھارت کے صوبے چھتیس گڑھ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں 7 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس  ہے: وزارت خارجہ

975434
ترکی کی طرف سے بھارت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

ترکی نے بھارت کے صوبے چھتیس گڑھ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے حملے کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں، بھارت کے صوبے چھتیس گڑھ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں 7 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس  ہے۔ ہم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور بھارتی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے مشرق میں کل ماو باغیوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا بم اس وقت اڑا دیا گیا کہ جب پولیس کی گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی۔ واقعے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں