ترکی: PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

975007
ترکی: PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق چاتالجہ گاوں کے جوار میں صبح کے وقت سکیورٹی فورسز اور PKK کے دہشت گردوں  کے درمیان جھڑپ ہو گئی  جس میں ایک دہشت گرد کو  زندہ اور 2 کو مردہ حالت میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جھڑپ کے بعد اضافی سکیورٹی فورسز اور محارب ہیلی کاپٹروں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

ہیلی کاپٹروں نے گروپ کے دیگر دہشت گردوں کے فرار کے راستے کو ہدف بنایا جبکہ سکیورٹی فورسز نے تعاقب کا آغاز کیا۔

علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔



متعللقہ خبریں