اسرائیل کی جارحیت پر ترکی کی شدید مذمت

علاقے میں رونما ہونے  والے ہلاکتوں اور زخمی  ہونے کے واقعات، انسانی عزت و قار کو پاوں تلے روندھا جانا نا قابل قبول فعل ہیں

941375
اسرائیل کی جارحیت پر ترکی کی شدید مذمت

ایوان صدر نے اسرائیل  کے غزہ پر حملہ آور موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے عالمی برادری کو لازمی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم غزہ  میں پر امن مظاہرے میں شریک  شہریوں  اور نہتے فلسطینیوں  پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "علاقے میں رونما ہونے  والی ہلاکتوں اور زخمی  ہونے کے واقعات، انسانی عزت و قار کو پاوں تلے روندھا جانا نا قابل قبول فعل ہیں، ہم اقوام متحدہ سمیت تمام تر عالمی برادری کو اس  غیر انسانی فعل کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔"

دریں اثناء  اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹی کے اسرائیلی سرحدوں  کے قریبی علاقے میں فلسطینی سر زمین  دن کے مظاہرے میں  پندرہ فلسطینیوں کی شہادت پر اس ملک میں قومی سوگ منانے کا اعلان کیا  گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں