ایردوان ۔ ماکرون ملاقات

ترکی کی نظر کسی بھی ملک کی زمین پر نہیں ہے۔شاخِ زیتون آپریشن کا ہدف عفرین کو PYD-YPG  اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے صاف کرنا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

903019
ایردوان ۔ ماکرون ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن اور سوچی  میں منعقدہ شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیالات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کی نظر کسی بھی ملک کی زمین پر نہیں ہے۔شاخِ زیتون آپریشن کا ہدف عفرین کو PYD-YPG  اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے صاف کرنا ہے۔

آپریشن کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ PYD/YPG دہشتگرد تنظیم نے ترکی کے اضلاع حطائے اور کیلیس پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

دونوں رہنماوں نے شام کے سیاسی مرحلے سمیت علاقائی مسائل اور دو طرفہ موضوعات پر قریبی رابطے میں رہنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں