شام کی تازہ صورتحال پر ایردوان ۔ ماکرون ٹیلی فونک ملاقات

صدر ایردوان نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ سویلین  کو نقصان نہ پہنچنے  کے لیے  بڑی  توجہ اور دھیان سے کام لیا جا رہا ہے

895594
شام کی تازہ صورتحال  پر ایردوان ۔ ماکرون ٹیلی فونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی صدر امینول  ماکرون سے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ایوان صدر  کے ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  دونوں سربراہان نے  مسئلہ شام کی تازہ صورتحال اور ترکی کے  عفرین میں  دہشت گرد عناصر کے خلاف شاخِ زیتون  آپریشن  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان نے   اس دوران کہا ہے کہ ترکی کا مذکورہ آپریشن  عالمی قوانین کی بنیادوں اور اقوام متحدہ کی  قرار داد نمبر اکیاون  میں  وضع کردہ قانونی مدافعت  کے حقوق اور انسداد دہشت گردی کے  حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد  کے عین مطابق  سر انجام  دیا جا رہا ہے۔

ماکرون کو مذکورہ آپریشن کے بارے میں معلومات  بھی فراہم کرنے والے صدر ایردوان نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ سویلین  کو نقصان نہ پہنچنے  کے لیے  بڑی  توجہ اور دھیان سے کام لیا جا رہا ہے۔

دونوں سربراہان نے  مسئلہ شام کے حل کی کوششوں کے حوالے سے آئندہ کے سلسلے میں  قریبی رابطے میں رہنے کے معاملے پر  اتفاق رائے کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں