سال 2018 میں افریقہ کے دوروں میں اضافہ کیا جائے گا: صدر ایردوان

سال 2018 میں افریقہ کے دورں میں اضافہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ یورپ اور وسطی ایشیاء  کے دوروں پر بھی زیادہ توجہ دی جائے گی: صدر رجب طیب ایردوان

883122
سال 2018 میں افریقہ کے دوروں میں اضافہ کیا جائے گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2018 میں افریقہ کے دورں میں اضافہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ یورپ اور وسطی ایشیاء  کے دوروں پر بھی زیادہ توجہ دی جائے گی۔

صدر ایردوان نے سال 2018 کا پہلا بیرون ملک دورہ فرانس کا کیا اور واپسی پر  طیارے میں اخباری نمائندوں کے لئے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سال 2018 کا پہلا دورہ  فرانس کا کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے افریقہ کے دوروں میں اضافہ کریں گے ۔ اس دوران ہم یورپ اور وسطی ایشیاء کے دوروں میں بھی اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ دورہ فرانس کے دوران ہم نے صدر ماکرون کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات، علاقائی موضوعات  اور ترکی۔یورپی یونین تعلقات پر بات چیت کی۔ بعض سمجھوتے طے پائے جن میں سے ایک ٹرکش ائیر لائن  اور ائیر بس کے درمیان طے پایا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ٹرکش ائیر لائن نے وسیع باڈی والے طیاروں میں ائیر بس کو ترجیح دی لہٰذا ان طیاروں کی خرید کی جائے گی۔ طیاروں کی فراہمی سال 2019 سے شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  ترک فرموں راکٹ سان اور آسیلسان کا یوروسیم کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ معاہدہ صرف فرانس کا ہی نہیں بلکہ اٹلی کا  بھی احاطہ کرنے والا ایک وسیع سمجھوتہ ہے اور دفاعی سسٹم کے حوالے سے ہمیں مزید مضبوط بنانے والا قدم ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارا ہدف فرانس کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو 13.5 بلین یورو تک پہنچانا ہے۔ یہ ہدف ہم نے سارکوزی کے دور میں طے کیا تھا لیکن ہم اس ہدف تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔ موجودہ دور میں  ہم اس ہدف تک رسائی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ایردوان نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ مذاکرات میں خاص طور پر اسرائیل۔فلسطین مسئلے پر بات کرنے کا بھی ذکر کیا۔



متعللقہ خبریں