صدر ترکی کی فرانس میں غیر سرکاری مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک سفارتخ٘انے میں عثمانی شاہی خاندان سے منسوب افراد کو شرف ملاقات بخشا

882771
صدر ترکی کی فرانس میں غیر سرکاری مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان   پیرس میں سرکاری مصروفیات کے بعد  ترک سفارتخانے  کو تشریف لے گئے جہاں پر  انہوں نے عثمانی شاہی خاندان  کے  ارکان کو شرف ملاقات بخشا۔

صدر ایردوان  نے علاوہ ازیں فرانسیسی قومی اسمبلی  کے فرانس۔ ترکی بین الاپارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ  اسٹیفن ٹیسٹے  اور سینٹ کے ترکی دوستی گروپ کے صدر جوسیان  کوستس کو بھی  شرف ملاقات بخشا۔

انہوں نے فرانسیسی ترک   طبقوں کے نمائندوں اور فرانس اسلامی کونسل کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

یہ ملاقاتیں  بند کمرے میں ہوئیں۔

جب   صدر ترکی ترک سفارتخانے کو آئے تو ان کا ترک تارکین وطن نے بڑی گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

 



متعللقہ خبریں