امسال استنبول میں دنیا کے بڑے ترین ہوائی اڈے کا افتتاح کیا جائیگا، صدر ترکی

ہم 2023 میں  دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں  شامل ہونے کا  ہدف رکھتے ہیں، جس کے حصول کے لیے  ہم سب  کوشاں ہیں

882924
امسال استنبول میں دنیا کے بڑے ترین ہوائی اڈے کا افتتاح کیا جائیگا، صدر ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  نے پیرس میں  فرانسیسی  آجروں کی تنظیم میدیف کے ارکان  کے ساتھ  یکجا ہونے والے  اجلاس میں  کہا کہ ان کا یہ دورہ ترکی۔ فرانس  معاملات اور خطے کے معاملات پر غور کرنے کے اعتبار سے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس دورے میں تین معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ یہ فرانس، اٹلی اور ترکی پر  مبنی یورو سام، ترک  ہوائی فرم۔ ایئر بس اور  فوڈ سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں  نے  کہا کہ فرانسیسی صدر  ماخرون کے ساتھ مذاکرات میں علاقائی معاملات سمیت عراق، شام، فلسطین ، اسرائیل، القدس، لیبیا، مصر اور یورپی یونین کے معاملات پر  بھی غور کیا گیا ہے،  میں سمجھتا ہوں کہ یہ  قریبی  باہمی تعاون علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے اعتبار سے  حیاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

ماخرون سے ملاقات کے انتہائی درجے سود مند ثابت ہونے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ  فرانس اور  ترکی کے درمیان مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات   قائم ہیں۔  دونوں  ملکوں کے باہمی  تجارتی حجم   13٫5 ارب ڈالر کے  تسلی بخش نہ ہونے  کا بھی ذکر کرتے ہوئے  صدر ترکی نے کہا کہ "ہماری تمنا ہے کہ یہ حجم  کہیں زیادہ  بلند سطح پر ہو اور  اگر اس حوالے سے  کوششیں صرف کی گئیں تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا  پہلا ہدف 20 ارب ڈالر  ہو گا، جسے ہمیں حاصل کرنا ہو گا۔"

سن 2023 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی صد سالہ  سالگرہ منائے جانے کا  کہنے والے ایردوان نے  بتایا کہ "اس اہم  موقع  کے لیے  ہمارے وضع کردہ اہداف  میں اقتصادی   امور  کو اہم  مقام  حاصل ہے، ہم 2023 میں  دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں  شامل ہونے کا  ہدف رکھتے ہیں، جس کے حصول کے لیے  ہم سب  کوشاں ہیں۔"

انہوں  نے مزید بتایا کہ امسال استنبول میں دنیا کے بڑے  ترین  ہوائی اڈے کے ایک حصے کا افتتاح کیا جائیگا، اولین طور پر  90 ملین مسافروں  کی میزبانی  کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تا ہم یہ تعداد 2023 تک 150 تا 200 ملین   تک  پہنچ جائیگی۔ ہم فرانس کی اہمیت، طاقت اور استعداد سے بخوبی آگاہ ہیں اور  حالیہ دور میں اس کی اقتصادی  ترقی اور سرمایہ کاری میں سرعت سے اضافے کا ہم   رشک  کے ساتھ مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ صدر ماکرون کی  شاندار قیادت میں  بڑے مصمم ارادے سے جاری اصلاحاتی پروگرام کے کامیابی  سے ہمکنار ہونے پر ان کو کوئی شک و شبہہ نہیں، یہ پیش رفت ترک کاروباری شخصیات کے فرانس کے ساتھ مزید کام کرنے اور دوسروں ملکوں میں مل کر امور سنبھالنے میں بار آور ثابت ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں