اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلان کو کالعدم قرار دے دیا

ترکی کی کوششوں سے سلامتی کونسل کے بعد جنرل اسمبلی میں پیش کردہ 'القدس قرار داد'  نو کے مقابلے میں 128 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی ہے

873324
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلان کو کالعدم قرار دے دیا

امریکی انتظامیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنہا رہ گیا ہے۔

ترکی کی کوششوں سے سلامتی کونسل کے بعد جنرل اسمبلی میں پیش کردہ 'القدس قرار داد'  نو کے مقابلے میں 128 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی ہے۔

اسرائیل کے دارالحکومت کو القدس قرار دیے جانے  کی رائے دہی میں 35 ملکوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

اس طرح چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے   بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت  اعلان کرنے کا فیصلہ کالعدم  قرار  دے دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اس اعلان کے ساتھ ساتھ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ تا ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہونے والے اس عمل  کی دنیا بھر نے مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعد آج شام جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے دہی کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ ، رائے دہی سے قبل تمام تر دھمکی آمیز بیانات کے باوجود زالقدس کی حیثیت کے معاملے میں تنہا رہ  گئی ہے۔

دوسری جانب ترکی کی قیادت میں القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کی جنرل اسمبلی نے منظوری دے دی ہے۔



متعللقہ خبریں