وزیراعظم حاقان عباسی، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

سربراہ اجلاس میں امریکا کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رہنما صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کریں گے

867230
وزیراعظم حاقان عباسی، وزیراعلیٰ  شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ  خواجہ محمد آصف  ترکی پہنچ گئے ہیں  جہاں یہ رہنما ءمقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے خصوصی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔  

سربراہ اجلاس میں امریکا کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رہنما صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔

وزیراعظم فلسطین کےعوام کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کے جذبات پہنچائیں گے اور وہ اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیں گے کہ بیت المقدس کے معاملے پر مشترکہ مؤقف اپنایا جائے، امریکی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کے لئے کہا جائے، سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کا اجلاس  منعقد  ہو رہا ہے جس میں وزیر خارجہ خواحہ محمد آصف  پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اس موقع پر  وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے استنبول ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو تمام مسلمانوں کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، امریکہ کے اس فیصلے نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا خون کیا ہے اور دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اعلان نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، امت مسلمہ کی قیادت کو تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب اور دانشمندانہ فیصلے کرنا ہیں۔



متعللقہ خبریں