اسلامی ممالک کے سربراہان استنبول پہنچنا شروع ہو گئے

فلسطین کے صدر محمود عباس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی ، آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، ایران کے صدر حسن روحانی  اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے

867125
اسلامی ممالک کے سربراہان استنبول پہنچنا شروع ہو گئے

اسلامی ممالک کے سربراہان، اسلامی تعاون تنظیم  کے ٹرم چئیر مین ملک ترکی کی اپیل پر ،استنبول میں ہنگامی سربراہی اجلاس میں  جمع ہو رہے ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی ، آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، ایران کے صدر حسن روحانی  اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی طیارے سے استنبول پہنچ گئے ہیں۔

یہ ہنگامی اجلاس امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل کے طور پر منعقد ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں