وزیراعظم حاقان عباسی اوروزیر اعلیٰ شہبازشریف اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی تشریف لا رہے ہیں

وزیراعظم  حاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب  اس کونفرنس کے موقع پر   صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم     بن  علی یلدرم کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے

865477
وزیراعظم حاقان عباسی اوروزیر اعلیٰ شہبازشریف اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی تشریف لا رہے ہیں

پاکستان  کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ت تیرہ دسمبر کو ترکی کے تاریخی شہر  استنبول میں منعقد ہونے والےتنظیم اسلامی کانفرنس کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے  آج ترکی  ترکی تشریف لا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کی اپیل پر منعقد ہونے والے  تنظیم اسلامی کانفرنس کے سربراہی اجلاس  میں  امریکی صدر   ڈونلڈ ٹرمپ   کے القدس کو  اسرائیل  کے دارالحکومت تسلیم کرنے  کے فیصلے کے بعد کی  صورتِ حال  پر  غور کرنے کے علاوہ  اسلامی ممالک کاامریکہ کے خلاف  مشترکہ طور پر  ردِ عمل پیش کیا جائے گا تاکہ امریکہ کو اس فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

وزیراعظم  حاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب  اس کونفرنس کے موقع پر   صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم     بن  علی یلدرم کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

تنظیم اسلامی کانفرنس  میں امریکا کے فیصلے کے خلاف  مشترکہ  حکمت عملی پر غور  کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں