ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے 43 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

7 سے 14 اگست کی تاریخوں میں دہشتگرد تنظیم کے خلاف ایک ہزار 201 آپریشن کئے گئے جن میں 43 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

789512
ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے 43 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف حالیہ ایک ہفتے میں کئے گئے آپریشنوں میں 43 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 7 سے 14 اگست کی تاریخوں میں دہشتگرد تنظیم کے خلاف ایک ہزار 201 آپریشن کئے گئے۔

ان آپریشنوں میں 28 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، 14 نے گرفتاری پیش کی  اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا اس طرح کُل 43 دہشتگردوں کو غیر فعال کیا گیا۔

اس کے علاوہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کے دعوے  کے ساتھ 319 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

داعش کے ساتھ منسلک 87، فیتو کے ساتھ منسلک 267 اور بائیں بازو  کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ منسلک 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آپریشنوں میں سائبر جرائم کی وجہ سے 152 اور  منشیات اور اسمگلنگ  کے جرائم میں 2 ہزار 511 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں