اس بد اخلاقی سے باز آئیں کیونکہ اس کے پیچھے فاشزم  کے قدموں کی چاپ سنائی دے رہی  ہے

جب تک ایسی عقل و فکر سے عاری  کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ترکی بھی ضروری اقدامات کرنا جاری رکھے گا۔ ہم اس بحران کے مقابل دب کےنہیں رہیں گے۔ نعمان قرتلمش

689620
اس بد اخلاقی سے باز آئیں کیونکہ اس کے پیچھے فاشزم  کے قدموں کی چاپ سنائی دے رہی  ہے
rotterdam havaalanı.jpg
hollanda polis köpeği.jpg

ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے ہالینڈ کو سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  " اس بد اخلاقی سے باز آئیں کیونکہ اس کے پیچھے  فاشزم  کے قدموں کی چاپ سنائی دے رہی  ہے"۔

ہالینڈ کے حکام سے خود پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ "ہالینڈ میں ہمارے 5 لاکھ شہری مقیم ہیں اور آپ انہیں اپنا مخالف بنا رہے ہیں، یہ کم عقلی  ہے اور  ہم آپ سے معذرت کی توقع رکھتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ انہیں  خود بھی جلد ہی ادراک ہو جائے گا کہ اس روّیے کا   ہالینڈ کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی سفارتی راستوں سے ضروری اقدام اٹھائے جائیں گے۔

نعمان قرتلمش نے ہالینڈ کے سفیر  کے کچھ عرصے تک ترکی واپس نہ لوٹنے  کا مطالبہ کئے جانے کی یاد دہانی کروائی اور کہا کہ جب تک ایسی عقل و فکر سے عاری  کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ترکی بھی ضروری اقدامات کرنا جاری رکھے گا۔ ہم اس بحران کے مقابل دب کےنہیں رہیں گے"۔

اس دوران ہالینڈ میں مقیم ہزاروں ترک شہری  روٹر ڈیم  کے سفارت خانے کے سامنے جمع  ہوئے اور دھرنا دیا۔

ترک شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے بکتر بند گاڑیوں، تیز دھار پانی اور پولیس کتوں کا استعمال کیا گیا۔

شہریوں میں سے بعض پولیس کتوں کے حملوں کا نشانہ بنے  اور ہاتھا پائی کے دوران ضرب لگنے سے بعض شہری بیہوش ہو کر زمین پر گرے۔

پولیس مداخلت میں گھڑ سوار پولیس نے بھی حصہ لیا اور ترک صحافیوں سمیت پریس کے اہلکاروں کو پولیس کی طرف سے جسمانی تشدد کا نشانہ  بنایا گیا۔

ہالینڈ ترک فیڈریشن کے اراکین نے بھی روٹرڈیم  ائیر پورٹ  پر احتجاجی مظاہرہ کیا  ۔

جوابی کاروائی کے طور پر ترکی نے ملک میں موجود ہالینڈ کے سفارتی مقامات میں داخلے و خروج کو بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ نے  ترکی کی خاندانی منصوبہ بندی اور سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول کھایا کو روٹرڈیم قونصل خانے  کے سامنے گاڑی سے اترنے سے روک دیا تھا۔



متعللقہ خبریں