طرابلس میں ترکی کے سفارت  خانے نے دوبارہ کاروائیوں کا آغاز کر دیا

ترکی کے لیبیا کے ساتھ سیاسی سمجھوتے کی بنیاد میں کارفرما امن اور مفاہمت کے اصول کے تحت اٹھائے جانے والے متوقع  اقدامات کے ساتھ برادر  ملک کی زمینی سالمیت  اور قومی اتحاد کے ساتھ تعاون  کو جاری رکھا جائے گا۔ وزارت خارجہ

661687
طرابلس میں ترکی کے سفارت  خانے نے دوبارہ کاروائیوں کا آغاز کر دیا

طرابلس میں ترکی کے سفارت  خانے نے دوبارہ کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی نے  سال 2014 میں لیبیا میں سکیورٹی صورتحال  کی خرابی کی وجہ سے طرابلس میں اپنے سفارت خانے کو خالی کر دیا تھا اور آج سے ایک بڑے عملے کے ساتھ سفارت خانہ دوبارہ سے کاروائیوں کا آغاز کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال 20 مئی کو  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے دورہ طرابلس کے ساتھ سفارت خانے کو بھی دوبارہ کھولنے کی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

طرابلس میں ترکی کے سفیر  احمد آئیدن نے کہ جو   اس وقت تک اپنے کام کو تیونس  سے جاری رکھے ہوئے تھے، کہا ہے کہ  طرابلس سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میسوراتہ میں ترکی کا قونصل خانہ اپنے کام کو مستقل جاری رکھے ہوئے ہے اور اب اس کے ساتھ ساتھ سفارت خانے نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا  گیا ہے کہ ترکی کے لیبیا کے ساتھ سیاسی سمجھوتے کی بنیاد میں کارفرما امن اور مفاہمت کے اصول کے تحت اٹھائے جانے والے متوقع  اقدامات کے ساتھ برادر  ملک کی زمینی سالمیت  اور قومی اتحاد کے ساتھ تعاون  کو جاری رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں