عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کل سویٹزر لینڈ کے شہر داؤس میں شروع ہو رہے ہیں ۔ یہ اجلاس 23 جنوری تک جاری رہیں گے ۔

423423
عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کل سویٹزر لینڈ کے شہر داؤس میں شروع ہو رہے ہیں ۔ یہ اجلاس 23 جنوری تک جاری رہیں گے ۔
اس اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر اعظم احمد داؤد اولو کریں گے اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور نائب وزیر اعظم مہمت شمشک بھی ان کے ہمراہ ہو ں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے ایجنڈے کے سر فہرست معاملات شام کا بحران اور عالمی آمدنی کی تقسیم میں عدم توازن ہیں ۔ اس فورم میں 100 سے زائد ممالک کے اڑھائی ہزار ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن،وزیر خارجہ جان کیری ،برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ،اسرائیل کےوزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو ،یونان کے وزیر اعظم الکسیس چپراس ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈاو ،آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف ،شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی ،ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون شرکت کریں گے۔سربراہان دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے .



متعللقہ خبریں