میولود چاوش اولو کیو کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ترکی ۔ یوکرائن مشترکہ پلاننگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لئے کیو کے دورے پر ہیں

186955
میولود چاوش اولو کیو کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ترکی ۔یوکرائن مشترکہ پلاننگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لئے کیو کے دورے پر ہیں۔

چاوش اولو نے کیو میں اپنی مصروفیات کے دوران یوکرائن کے مسخیتی ترکوں کی وطن یونین کے سربراہ مراد رسول اوف اور کریمین تاتاروں کے رہنما عبدالجمیل کرم اولو کے ساتھ ملاقات کی۔
میولود چاوش اولو اپنے یوکرائنی ہم منصب پاولو کلیمکن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور ترکی۔یوکرائن مشترکہ اسٹریٹجک پلاننگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
چاوش اولو کیو میں یوکرائن کی طیارہ سازکمپنی آنتونوف کا بھی دورہ کریں گے اور او ایس سی ای کے یوکرائن کے لئے خصوصی مبصر مشن کے سربراہ ایر تغرل آپاکان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ چاوش اولو کی یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں