ایردوان- میتچو تاکیس مذاکرات یونانی میڈیا میں

یونانی ٹیلی ویژن چینلز نے لمحہ بہ لمحہ اپنے ناظرین کو وزیراعظم میتچو تاکیس  کے انقرہ کے دورے سے آگاہ کیے رکھا

2139420
ایردوان- میتچو تاکیس مذاکرات یونانی میڈیا میں

صدر رجب طیب ایردوان کا گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں یونانی وزیر اعظم  میتچو تاکیس  کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات  کو  یونانی پریس میں بڑے پیمانے پر احاطہ کیا گیا۔

یونانی ٹیلی ویژن چینلز نے لمحہ بہ لمحہ اپنے ناظرین کو وزیراعظم میتچو تاکیس  کے انقرہ کے دورے سے آگاہ کیے رکھا۔

ریاستی چینل ERT نے دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد  ماہر مہمان کا  جائزہ  پیش کیا ۔

خبر کو "انتہائی نتیجہ خیز اور تعمیری ترکیہ-یونان روابط" کے ساتھ نمایاں کیا گیا اور تبصرے کیے گئے  اور بتایا گیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھل گیا ہے۔

ای آر ٹی کی خبروں میں کہا گیا کہ "دونوں رہنماؤں نے بحیرہ ایجین میں پرسکون ماحول برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Ta Nea اخبار نے "ایجیئن میں مستقل سکون کا معاہدہ" کی سرخی استعمال کی اور انقرہ میں ملاقات کے بعد منعقدہ عشائیہ میں مثبت ماحول پر زور دیا۔

ویما اخبار نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ اختلافات کے باوجود ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی۔

Kathimerini اخبار نے رہنماؤں کی خواہش کا  ذکر کرتے ہوئے  دونوں ممالک کے درمیان  تعاون اور رابطوں میں اضافہ کرنا  کی ضرورت پر زور دیا۔

پروٹو تھیما اخبار نے اپنے قارئین کو ترک یونانی بزنس کونسل کے قیام اور دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت کو دوگنا کرنے کے ہدف سے بھی آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں