مسئلہ قبرص کے لئے ضروری چیز یونانی فریق کا سیاسی ارادہ ہے

ترکی کی حیثیت سے ہم قبرص میں موجود دونوں عوام کی سیاسی برابری اور دوطرفہ مطابقت پر مبنی سیاسی حل کے خواہش مند ہیں: رجب طیب ایردوان

132001
مسئلہ قبرص کے لئے ضروری چیز یونانی فریق کا سیاسی ارادہ ہے

ترکی کے صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "مسئلہ قبرص کے حل کے لئے جو چیز ضروری ہے وہ یونانی فریق کا سیاسی ارادہ ہے"۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے مرکزی دفتر کے "ساتویں روایتی غیر ملکی مشن ہیڈز اور سفارتکاروں کے ساتھ افطار " پروگرام میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہم قبرص میں موجود دونوں عوام کی سیاسی برابری اور دوطرفہ مطابقت پر مبنی سیاسی حل کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "اس موضوع پر ہم ہمیشہ ایک قدم آگے رہنے کی طرزِ فکر پر عمل پیرا ہیں اور بین الاقوامی برادری سے ہماری توقع ہے کہ وہ یونانی فریق کو اس سے متعلقہ پیغامات کو بھرپور اور پُرعزم شکل میں پہنچائے"۔
ایردوان نے کہا کہ رواں مہینے میں یورپی یونین کی ٹرم چئیر مین شپ اٹلی کو منتقل ہو رہی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ٹرم چئیر مین ملک اٹلی ، مذاکرات کے نئے ابواب کھول کر ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے مرحلے میں تیزی لائے گا۔
وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ ترکی کے مکمل رکنیت کے عمل کو اس کے اپنے پیمانوں کے اندر چلائے جانے اور سیاسی نظریات کے ساتھ اس کے سامنے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ختم کئے جانے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں