انقرہ کے سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب کا اہتمام

ترک وزیر قومی دفاع  یاشار گولیر اور وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

2125329
انقرہ کے سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب کا اہتمام
Cake Cutting.jpeg
Cake.jpeg
Mansur Yavaş.jpeg
Kahraman.jpeg
Güler and others.jpeg
Kahraman Speech.jpeg
Omar Bolat.jpeg
WhatsApp Image 2024-04-05 at 12.27.56 PM (2).jpeg
WhatsApp Image 2024-04-05 at 12.27.58 PM (1).jpeg
WhatsApp Image 2024-04-05 at 12.27.56 PM (3).jpeg
Eski Bakanlar.jpeg

انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے 84ویں قومی دن کے موقع پر ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ وزیر قومی دفاع  یاشار گولیر اور وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر  وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولیر نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مثالی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات  کو سراہا اور خاص طور پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور اس شعبے میں بہترین تعاون  کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ  کے باہمی  اسٹریٹجک اور جامع دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے والے وزیرِ تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اقتصادی طور پر فائدہ مند کثیر جہتی تعاون میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات کی بنیاد  پر  استوار  یہ دوستی آنے والے دور  میں مضبوطی حاصل کرنے کے سفر کو  جاری رکھے گی۔

سفیر ِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنی تقریر میں یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو منظور کردہ قرارداد پاکستان نے،  دو قومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن  کے قیام میں  کلیدی کردار  ادا  کیا تھا ۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت کے لیے  تعریفی الفاظ صرف کیے اور پاکستان کو امن، ترقی اور انسانی وقار کے قلعے کی حیثیت دلانے  میں  پاکستان کی موجودہ قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک۔ ترک  بھائی چارے کی جڑیں گہری ہونے پر زور دیتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کےباہمی تعلقات "دل کےدل سے تعلق" اور "دو وطن  ایک قوم" جیسے جذبات کی ٹھوس مثال کے مظاہر ہیں۔ انہوں نے علاوہ ازیں  دو طرفہ تعلقات پر خصوصی توجہ دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے بھائی چارے کے ان رشتوں کو پروان چڑھانے اور مزید تقویت دینے  کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس پر وقار تقریب میں ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سابق اسپیکر اسماعیل قاہرامان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میتن گوراک، بری افواج  کے سربراہ جنرل سیلجوق بائراکتار اولو، فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء جمال قادی اولو، بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل ایرجمند تاتلے اولو،

  نائب وزیر خارجہ احمد یلدز، ترکیہ ۔پاکستان بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین، انقرہ کے میئر منصور یاواش، سابق نائب وزیر اعظم رجب اکداع ، سابق وزیر زراعت محمد مہدی ایکر، سابق وزیر برائے داخلہ افکان اعلی، نائب وزیر تجارت مصطفیٰ تُزجو، ایس ایس بی کے سابق چیئرمین اسماعیل دیمیر، ترک پارلیمانی  اراکین کے علاوہ ترکی کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام،  غیر ملکی سفرا ء، سفارتی کور کے اراکین، ماہرین تعلیم، پاکستانی سوسائٹی اورصحافیوں نے  بھی شرکت کی۔

 



متعللقہ خبریں