پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات قائم ہیں : سفیرِ پاکستان ڈاکٹریوسف جنید

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارتخانہ بھرپور کوششیں کررہا ہے

1980920
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات قائم ہیں : سفیرِ پاکستان ڈاکٹریوسف جنید

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارتخانہ بھرپور کوششیں کررہا ہے ،ترکیہ کے صدر رجب ایردوان اور حکومت پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ ترکیہ  میں مقیم  پاکستانیوں کی ان کےمسائل حل کے لیے بھرپور مدد فراہم کررہا ہے۔وہ پاک ترک یکجہتی فورم (ویمن ونگ)کی صدرشبانہ ایاز سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔

شبانہ ایاز نے ملاقات میں پاک ترک تعلقات اور خاص طور پر ترکیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی ،قونصلر سید عاطف رضا اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بتایا کہ گزشتہ سال جون میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے  وہ 2013سے 2018تک استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل رہے اور اس کے علاوہ انہوں نے کامرس اور ٹریڈ منسٹر کے طور پر بھی یہاں ذمہ داری انجام دی ہے ، ترکیہ میں طویل قیام کی وجہ سے بھی وہ یہاں مقیم اور آنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔

سفیرِ پاکستان  ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے پاکستانی سفارت خانے سے متعدد خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔جن میں قونصلر خدمات،ویلفئیر خدمات،تعلیم کے شعبے میں خدمات،ہنگامی حالات میں خدمات وغیرہ شامل ہیں۔

، پاکستان کے  سفارتخانہ کا مقصد پاکستان کے بہترین تعلقات استوار کرنا ،قومی پالیسی کے بارے میں اس ملک کی حکومت کو باخبر رکھنا پاکستان میں  سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا اور ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ سب سے بڑھ کر غریب اور بے سہارا پاکستانی جو جیلوں میں بند ہیں ان کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر کاوشیں اور ہر ممکن طریقے سے تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ بیرون ممالک رہتے ہوئے ہمیں اس بات کا ہر لمحہ احساس رہنا چاہئے کہ ہم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں لہذا سب سے پہلے اپنے ملک میں رہنے کو فوقیت دیں اور اگر بیرون ممالک رہنا ضروری ہے تو وہاں کے قوانین کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں صرف پاکستانی ہی نہیں، دنیا بھر کے مسلم اور غیر مسلم آباد ہیں۔لیکن ترکوں کے درمیان  رہتے ہوئے مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ملاقات کے دوران سفیرِ  پاکستان  نے کہا کہ سفارتخانہ کے حکام ہر وقت پاکستانیوں کے مسائل کے لیے موجود ہیں ۔

شبانہ ایاز نے بھی سفیر یوسف جنید اور دیگر حکام کی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔

 



متعللقہ خبریں