ہفتۂ پاکستان کےسلسلے میں پاکستانی طلبا کی انقرہ میں شاندار تقریب

کل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام انٹر کلچرل ریسرچ اینڈ فرینڈ شپ فانڈویشن ، اُردو لینگویج سوسائٹی اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے کیا گیا

286575
ہفتۂ پاکستان کےسلسلے میں پاکستانی طلبا کی انقرہ میں شاندار تقریب

کل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا انٹر کلچرل ریسرچ اینڈ فرینڈ شپ فانڈویشن ، اُردو لینگویج سوسائٹی اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور قومی اسمبلی میں پاک ترک پارلیمانی گروپ کے چیرمین برہان قایا ترک، کلچرل ریسرچ اینڈ فرینڈ شپ فانڈویشن کے صدر ناظمی قمرال، اُردو سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر فرقان حمید اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہال میں پاکستان کے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جہاں پاکستانی دستکاریوں کے نمونے رکھے گئے تھے اور لڑکیاں ایک اسٹال پر مہمانوں کے ہاتھوں پر مہندی بھی لگاتی رہیں ۔ ان کی لگائی ہوئی مہندی کو بے حد پسند کیا گیا۔


افتتاحی تقریب کے بعد کانفرنس ہال میں تلاوتِ کلام پاک سےباقاعدہ یومِ پاکستان کی تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تلاوتِ کلام پاک کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے اس کے بعد کلچرل ریسرچ اینڈ فرینڈ شپ فانڈویشن کے صدر ناظمی قمرال نے فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور یہ بھی بتایا کہ یہ فاونڈیشن انقرہ میں زیر تعلیم طلبا کو دنیا کے مختلف ممالک کی ثقافتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فاونڈیشن آئندہ بھی پاکستانی طلبا کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گی۔

اس موقع پر پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور قومی اسمبلی میں پاک ترک پارلیمانی گروپ کے چیرمین برہان قایا ترک کا پیغام بھی ویڈیو کے ذریعے نشر کیا گیا کیونکہ ان کو افتتاحی تقریب کے فوراً بعد وان روانہ ہونا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طلبا دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے طلبا کو آئندہ بھی اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے فاونڈیشن ، اُردولینگویج سوسائٹی اور پاکستانی طلبا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہفتہ یومِ پاکستان کے موقع پر ایک شاندار تقریب کو اہتمام کرتے ہوئے ترک اور پاکستان باشندوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بڑے تاریخی اور دیرینہ تعلقات چلے آرہے ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قیام کے دوران ترکی اور پاکستان کے درمیان موجود ان تعلقات کو اقتصادی اور تجارتی سطح پر بھی فروغ دینے کی اپنی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آئے ہوئے طلبا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


سفیر پاکستان کے خطاب کے بعد پاکستانی طلبا نے قومی نغمے پیش کیے جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ اس موقع پر ترک طلبا نے بھی پاکستان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ترکی اور اردو زبان میں نغمہ گا کر سب کے دل جیت لیے۔
پاکستانی اور ترک طلبا نے بعد میں پاکستان کے علاقائی ملبوسات پر مبنی ایک فیشن شو پیش کیا جسے مہینہ نے آرگنائز کیا تھا۔ پاکستان کے اس فیشن شو کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس شو کی میزبانی کے فرائض اردو زبان کے ترک طالبِ علم سینان شاہین اور حاجت تپے یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی حمیرا نے پیش کیا جس پر تمام شائقیہن نے  دل کھول کر داداد دی۔ اس تقریب کو آرگنائز کرنے  میں  شہباز خان  اور عمیر سعید نے دن رات محنت کی  اوراس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں