اسرائیل میں نیتین یاہو کے خلاف مظاہرہ،1 لاکھ افراد کی شرکت

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں کے حامیوں اور نیتن یاہو حکومت کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے  ایک  لاکھ  سے زائد افراد نے پارلیمان کے اطراف سڑکوں اور چوکوں کو بھر دیا

2123093
اسرائیل میں  نیتین یاہو کے خلاف مظاہرہ،1 لاکھ افراد کی شرکت

اسرائیل میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کی جب کہ مغربی  القدس میں مظاہرین نے شاہراہ پر ٹریفک بلاک کر دی اور آگ لگا دی۔

 گزشتہ  ہفتے کے بعد اتوار کی رات بھی مظاہروں کا سلسلہ مزید زور پکڑتا رہا۔

مظاہروں کا مرکز مغربی  القدس  تھا جہاں اسرائیلی پارلیمان واقع ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں کے حامیوں اور نیتن یاہو حکومت کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے  ایک  لاکھ  سے زائد افراد نے پارلیمان کے اطراف سڑکوں اور چوکوں کو بھر دیا۔

مخالف گروپوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ   نیتین یاہو تم  ذمے دار ہیں، تم مجرم ہو اور   فوری معاہدہ جیسے نعرے لگائے اور حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

کچھ گروپس قریبی بیگن ہائی وے پر چلے گئے جہاں انہوں نے ٹریفک بلاک کر دی اور سڑک پر آگ   روشن کر دی۔

اسرائیلی پولیس نے گھڑسوار وں اور ٹوماسے چھڑکنے والے بدبودار پانی کے ساتھ مظاہرین کے خلاف مداخلت کی۔

مغربی  القدس ، دارالحکومت تل ابیب، قیصریہ جہاں نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ واقع ہےاور شمال میں کفار سبا شہر سمیت درجنوں مقامات پر ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 نیتین یاہو نے سڑکوں پر احتجاج  کے دوران  پریس کانفرنس کے دوران  دلیل دی کہ قبل از وقت انتخابات کے مطالبات اسرائیل کو 8 ماہ تک مفلوج کر دیں گے  جس  کا فائدہ  حماس کو پہنچے گا ۔

 

 



متعللقہ خبریں