غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے ناصر ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی اپیل

وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور سوسائٹی سے کہا گیا کہ وہ ناصر اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے اور صحت کے اداروں کے تحفظ کے لیے ضروری کوششیں کریں

2123201
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے ناصر ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی  اپیل

غزہ میں وزارت صحت نے خان یونس میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند ناصر ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کیا  ہے ۔

وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور سوسائٹی سے کہا گیا کہ وہ ناصر اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے اور صحت کے اداروں کے تحفظ کے لیے ضروری کوششیں کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناصر ہسپتال کی بندش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے ایک مہلک دھچکا ہے اور مریض علاق کروانے سے قاصر ہیں ۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال کو طویل عرصے تک محاصرے میں  رکھنے کے بعد  15 فروری کو چھاپہ مارتے ہوئے بند کردیا تھا۔

24 مارچ کو، اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال پر دوبارہ چھاپہ مارتے ہوئے بے گھر بہت سے فلسطینیوں اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ناصر اسپتال اور اس کے اطراف میں کیے گئے پرتشدد حملوں میں  متعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں