شمالی شام: اعزاز قصبے میں کار بم دھماکہ،4 افراد ہلاک

شمالی شام کے اعزاز نامی قصبے میں کار بم کے دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے

2122632
شمالی شام: اعزاز قصبے میں کار بم دھماکہ،4 افراد ہلاک

شمالی شام کے اعزاز نامی قصبے میں کار بم کے دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

 ترک صوبے قلیس کے قریب واقع مخالفین کے زیر کنٹرول  قصبے اعزاز  کی ایک مصروف شاہراہ پر یہ دھماکہ ہوا۔

 بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

  دھماکے کے بعد  علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



متعللقہ خبریں