بلواسطہ مذاکرات کی کامیابی کےح لیے اسرائیل شرائط پوری کرے، فلسطینی مزاحمتی تحریکیں

ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النحل کی قیادت میں وفود نے ملاقات کی

2122358
بلواسطہ مذاکرات کی کامیابی کےح لیے اسرائیل  شرائط پوری کرے، فلسطینی مزاحمتی تحریکیں

حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے غزہ میں بے گھر ہونے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی  سمیت 4 شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النحل کی قیادت میں وفود نے ملاقات کی۔

حماس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے غزہ پر حملے مکمل طور پر بند ہونے چاہئیں، قابض افواج کو یہاں سے واپس جانا چاہیے، بے گھر افراد کو اپنے گھروں کو لوٹنا چاہیے اور امداد کی ترسیل  بلا تعطل ہونی چاہیے۔ "

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مغربی کنارے میں چھاپوں اور حملوں ، القدس  اور مسجد اقصیٰ میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے فلسطینی عوام کے  اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور واضح طور پر جنگ کی حالت میں ہیں،  ان تمام علاقوں میں ہر قسم کی مزاحمت کو بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں