سعودی عرب، کویت اور الجزائر یومیہ پیٹرول پیداوار میں کٹوتی کریں گے

کٹوتی کے عمل  کو  جون کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے اور یومیہ پیداوار 9 ملین بیرل  تک رہے گی

2110461
سعودی عرب، کویت اور الجزائر یومیہ پیٹرول پیداوار میں کٹوتی کریں گے

اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، الجزائراور کویت تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتی کو  مزید 3 ماہ تک توسیع دیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرول  برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) اور کچھ غیر اوپیک پیدا پیدا کنندگان ممالک پر مشتمل OPEC+ گروپ سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب اور کویت نے تیل کی پیداوار میں مزید 3 ماہ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک اہلکار نے بتایا  ہے کہ کٹوتی کے عمل  کو  جون کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے اور یومیہ پیداوار 9 ملین بیرل  تک رہے گی۔

الجزائر کی وزارت توانائی کے بیان میں بھی  تیل کی پیداوار میں کمی کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ الجزائر تیل کی یومیہ پیداوار میں 51 ہزار بیرل کمی کرے گا، اور یومیہ پیداوار 9 لاکھ 8 ہزار  بیرل ہونے کی توقع ہے۔

کویت نیوز ایجنسی 'کونا  'کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے  کہ رضاکارانہ کٹوتی  میں ماہ جون کے آخر تک  توسیع کردی گئی  ہے اور ایک لاکھ 35  بیرل کی کٹوتی  کے بعد 4 2 لاکھ 13 ہزار بیرل یومیہ تیل پیدا کیا جائے گا۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ ان کا ملک رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اپنی رضاکارانہ تیل کی پیداوار اور برآمدات میں 4 لاکھ 71 ہزار بیرل یومیہ کمی کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں