لیبیا: پیٹرول برآمد کرنے والے تمام پیٹرول فیلڈ اور بندرگاہیں بند کر دی گئیں

لیبیا پیٹرول تنصیبات محافظ فورس نے پیٹرول کی برآمد کرنے والے تمام پیٹرول فیلڈ اور بندرگاہیں بند کر دیں

2107169
لیبیا: پیٹرول برآمد کرنے والے تمام پیٹرول فیلڈ اور بندرگاہیں بند کر دی گئیں

لیبیا وزارت دفاع سے منسلک پیٹرول تنصیبات محافظ فورس نے کہا ہے کہ پیٹرول کی برآمد کرنے والے تمام پیٹرول فیلڈ اور بندرگاہیں بند کر دی گئی ہیں۔

الاحرار ٹیلی ویژن کے مطابق پیٹرول تنصیبات  محافظ فورس  نے ملک کے تمام پیٹرول فیلڈ اور بندرگاہیں بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جب تک ان کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں پیٹرول تنصیبات ا ور  بندرگاہیں نہیں کھولی جائیں گی۔

محافظ فورس نے مزید کہا ہے کہ اگر ہماری شرائط پوری نہ کی گئیں تو ہم عدالت کی طرف رجوع کریں گے۔

 دوسری طرف قومی محکمہ پیٹرول NOC کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیبیا پیٹرول تنصیبات محافظ فورس کے سربراہ عبدالرّزاق الہرمانی  اور NOC کے نائب سربراہ مسعود سلیمان  کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

مذاکرات میں NOC کے نائب سربراہ مسعود سلیمان نے کہا ہے کہ پیٹرول فیلڈوں کو ہر طرح کے تناو اور کشیدگی سے دُور رکھا جانا چاہیے اور پیٹرول تنصیبات محافظ فورس کے مطالبات پورے کرنے کے لئے سرکاری و قانونی راستوں کی طرف رجوع کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ لیبیا پیٹرول محافظ فورس نے 15 فروری کو جاری کردہ بیان میں لیبیا قومی اتحاد حکومت سے ان کے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا اور برعکس  صورت میں 10 دن کے اندر اندر پیٹرول فیلڈوں کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ محافظ فورس نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی تنخواہیں  NOC کے ملازمین کے برابر کی جائیں،  بونس دیئے جائیں اور محافظ فورس کو مالی لحاظ سے NOC کی ساخت میں شامل کیا جائے۔

لیبیا حکومت کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں