فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ مستعفی ہو گئے

جب تک فلسطین حکومت قائم نہیں ہو جاتی ہم، اسرائیل کے خلاف، جدوجہد جاری رکھیں گے: وزیر اعظم محمد اشتیہ

2107473
فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ مستعفی ہو گئے

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ وزارتِ اعظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

محمد اشتیہ نے، مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملّہ میں  ہفتہ وار حکومتی اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو استعفی پیش کر نے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے منگل کے روز زبانی شکل میں بھی صدر عباس کو استعفے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

اشتیہ نے کہا ہے کہ غزّہ کی پٹّی میں حالات کے حوالے سے آئندہ حکومت میں اصلاحات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین حکومت قائم نہیں ہو جاتی ہم، اسرائیل کے خلاف، جدوجہد جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں