غزہ کی پٹی شدید قحط سالی کا شکار

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے  139 دنوں سے جاری حملوں کی وجہ سے  غزہ کی پٹی میں شدید قحط سالی  ہونے سے متعلق متنبہ کیاگیا  ہے

2106341
غزہ کی پٹی شدید قحط سالی کا شکار

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے  139 دنوں سے جاری حملوں کی وجہ سے  غزہ کی پٹی میں شدید قحط سالی  ہونے سے متعلق متنبہ کیاگیا  ہے ۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ان دی نیئر ایسٹ (UNRWA) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں  ایک ملین بچے روزانہ ہی شدید  صدموں سے دوچار ہیں جب کہ امداد بہت ہی کم مقدار میں پہنچ رہی ہےبلکی خوراک کی کمی کی وجہ سے غزہ شدید قحط سالی  کا  شکار ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ کے شمال میں ہر 6 میں سے ایک بچہ شدید غذائیت کی کمی  کا شکار ہے، UNRWA کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  بچوں کے ساتھ ساتھ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین نے اسرائیل کے 139 دنوں سے جاری حملوں میں سب سے زیادہ قیمت ادا کی ہے۔

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج نے مؤثر طریقے سے علاقے کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ منقسم علاقوں میں اسرائیلی فوج کی چوکیاں ہیں۔ اسرائیل کی اجازت کے بغیر انسانی امداد سمیت ان مقامات سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں