جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری،اخباری مندوبین سمیت 3 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج نے طیر حرفہ نامی قصبے کے قریب  موجود اخباری مندوبین پر بمباری کر دی جس میں المیادین ٹی وی کی خاتون رپورٹر فرح عمر  اور کیمرہ مین رابیح الماماری سمیت ایک دیگر  عام شہری ہلاک ہو گئے

2066962
جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری،اخباری مندوبین سمیت 3 افراد ہلاک

  اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں دو صحافیوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

 لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی NNA کے مطابق، اسرائیلی فوج نے طیر حرفہ نامی قصبے کے قریب  موجود اخباری مندوبین پر بمباری کر دی ۔

 اس حملے میں المیادین ٹی وی کی خاتون رپورٹر فرح عمر  اور کیمرہ مین رابیح الماماری سمیت ایک دیگر  عام شہری ہلاک ہو گئے۔

 اسرائیل کے  جنوبی لبنان پر حملوں ک نتیجے میں اب تک  تین اخباری نمائندے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں