میوزک فیسٹیول میں مداخلت کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا :ہاریٹز کا دعوی

اسرائیل ہاریٹز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں مداخلت کرنے والے اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹر نے میوزک فیسٹیول میں شہریوں کو بھی گولی مار دی تھی

2066042
میوزک فیسٹیول میں مداخلت کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا :ہاریٹز کا دعوی

اسرائیل ہاریٹز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں مداخلت کرنے والے اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹر نے میوزک فیسٹیول میں شہریوں کو بھی گولی مار دی تھی۔

ہاریٹز اخبار نے 7 اکتوبر کو غزہ سے حماس کی طرف سے کیے گئے حملے کے بارے میں اسرائیلی سیکیورٹی حکام کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی جائزے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

حماس کے ارکان سے پوچھ گچھ کے ریکارڈ اور واقعے کی پولیس کی تفتیش کی بنیاد پر اسرائیلی سکیورٹی کے اعلیٰ حکام کے جائزے میں کہا گیا کہ حماس کو غزہ کی پٹی کے قریب منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔

یہ اطلاع دی گئی کہ سیکورٹی حکام نے اندازہ لگایا کہ حماس نے حملے کے دوران ڈرونز اور پیراشوٹ عناصر کی بدولت میوزک فیسٹیول کے بارے میں جان لیا اور اس نے مواصلاتی نظام کا استعمال کرتے ہوئے انہیں علاقے کی طرف جانے کی ہدایت کی۔

ہاریٹز کے مطابق، پولیس کی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ میلے کے زیادہ تر شرکاء فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کیونکہ پہلی گولی چلنے کی آواز سے آدھا گھنٹہ قبل پارٹی کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ہاریٹز نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹر نے حماس کے ارکان پر فائرنگ کرتے ہوئے شہریوں کو گولی مار دی ۔

پولیس کے ایک ذرائع کے مطابق، تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر جو جائے وقوعہ پر پہنچا اور بظاہر وہاں موجود دہشت گردوں پر فائرنگ کی، اس نے میلے کے کچھ شرکاء کو بھی گولی مار دی، پولیس کے مطابق میلے میں 364 افراد مارے گئے۔

اسرائیل کے Yedioth Ahronoth اخبار نے موسیقی کے میلے میں مداخلت کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں اپنی خبر میں  دعوی کیا کہ حماس کے دہشت گردوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آہستہ آہستہ ہجوم  میں شامل  ہو جائیں اور کسی بھی حالت میں حرکت نہ کریں،اس طرح انہوں نے فضائیہ کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ نیچے والے اسرائیلی شہری  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں