حزب اللہ نے اسرائیلی چوکی پر حملہ کر دیا

حزب اللہ نے جنوبی لبنانی سرحد کے قریب یک اسرائیلی چوکی پر  حملہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے  لبنانی سرحد کے قریب   عیتا الشعب اور  اودیسہ نامی قصبوں کے اطراف میں گولہ باری  کی ہے

2064374
حزب اللہ نے اسرائیلی چوکی  پر حملہ کر دیا

 حزب اللہ نے جنوبی لبنانی سرحد کے قریب یک اسرائیلی چوکی پر  حملہ کیا ہے۔

 حزب اللہ نے  اسرائیل۔لبنان سرحد پر  ہونے والی جھڑپوں سے متعلق ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

دوسری جانب  لبنان کی  سرکاری خبر ایجنسی این این اے کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے  لبنانی سرحد کے قریب   عیتا الشعب اور  اودیسہ نامی قصبوں کے اطراف میں گولہ باری  کی ہے۔

 اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان اب تک حزب اللہ کے 74 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں