میں نے سال کے آخر تک یہودی بستیوں کی آباد کاری کو روکنے کا وعدہ نہیں کیا، وزیر اعظم اسرائیل

اسرائیل کی عبرانی زبان کی "والا نیوز" نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے کل بائیڈن کے ساتھ ایک فون کال میں 2023 کے آخر تک یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا  عندیہ دیا ہے

2013436
میں نے سال کے آخر تک یہودی بستیوں کی آباد کاری کو روکنے کا وعدہ نہیں کیا، وزیر اعظم اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا  ہےکہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اس سال کے آخر تک مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا وعدہ نہیں کیا۔

اس موضوع پر اسرائیلی وزیر اعظم کے پریس دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نیتن یاہو نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا اور "خبروں کے برعکس، بستیوں کی  تعمیرات نہیں رکیں اور نہ رکیں گی۔"

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کل جو بائیڈن کی طرف سے نیتن یاہو کو امریکہ آنے کی دعوت دینے سے متعلق اسرائیلی فریق کے بیانات  کے حوالے سے  کہا ہے کہ یہ ملاقات کب اور کہاں پر ہوگی  اس کا بندوبست دو طرفہ طور پر متعلقہ ٹیمیں کریں گی۔

اس تناظر میں جین پیئر نے کہا کہ ان کے پاس اس وقت اس حوالے سے بتانے کو  کوئی معلومات نہیں ہیں اور انہوں نے ملاقات کے حوالے سے اس تبصرے کو مسترد کر دیا کہ "امریکی فریق معلومات دینے میں ہچکچاہٹ  سے کام لے رہا ہے۔"

اسرائیل کی عبرانی زبان کی "والا نیوز" نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے کل بائیڈن کے ساتھ ایک فون کال میں 2023 کے آخر تک یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا  عندیہ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں