سوڈان کے موضوع پر عالمی کانفرنس بلائی جائے گی: سعودی عرب

سعودی امور خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ کانفرنس 19 جون کو منعقد کی جائے گی اور اس کی قیادت قطر، مصر، جرمنی اور یورپی یونین کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائے گی

1999436
سوڈان کے موضوع پر عالمی کانفرنس بلائی جائے گی: سعودی عرب

سعودی عرب نے اگلے ہفتے سوڈان میں جنگ کے خلاف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ردعمل پر مشترکہ طور پر ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی امور خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ کانفرنس 19 جون کو منعقد کی جائے گی اور اس کی قیادت قطر، مصر، جرمنی اور یورپی یونین کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو کے درمیان آٹھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ثالثی کر رہے ہیں۔

سعودی عرب نے جنگ کے آغاز میں سوڈان سے ہزاروں غیر ملکیوں کو نکالنے میں بھی قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد یعنی ملکی آبادی کے نصف سے زیادہ افراد کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں