ایمنسٹی انٹرنیشنل: خضر عدنان کی میّت کو جلد از جلد اس کے لواحقین کے حوالے کیا جائے

فلسطینی قیدی خضر عدنان کی موت اسرائیل کے، فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ،سخت اور پُر تشدد سلوک پر روشنی ڈالتی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

1982902
ایمنسٹی انٹرنیشنل: خضر عدنان کی میّت کو جلد از جلد اس کے لواحقین کے حوالے کیا جائے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدی خضر عدنان کی موت اسرائیل کے، فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ،سخت اور پُر تشدد سلوک پر روشنی ڈالتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی جیل میں ہلاک ہونے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

 تنظیم نے کہا ہے کہ عدنان کی بھوک ہڑتال کا مقصد، اسرائیل کی طرف سے منّظم شکل میں فلسطینیوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ان قیدیوں کے ساتھ سخت اور پُر تشدد سلوک کے خلاف ، احتجاج کرنا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدنان پر، کسی جُرم  میں ملوث ہونے کا، کوئی الزام نہیں تھا۔ خضر عدنان کی موت اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر روشنی ڈالتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام سے اپیل کی ہے کہ عدنان کی میّت کو جلد از جلد اس کے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیل میں بند فلسطینی قیدی خضر عدنان، 87 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد، جاں بحق ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں