ایران کے قبضے میں ہونےو الے امریکی سی ڈراونز پر نصب کیمرے لا پتہ

وزارت کے ترجمان  بریگیڈیئر جنرل   پیٹرک ریڈر  نے یومیہ  پریس کانفرس میں سوالات کا جواب  دیا

1876759
ایران کے قبضے میں ہونےو الے امریکی سی ڈراونز پر نصب کیمرے لا پتہ

امریکی  وزارت دفاع  نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے  بحیرہ احمر میں  قبضہ کردہ امریکی   سی ڈراونز  کے کیمرے لاپتہ ہونے اور ان کے ایرانی قوتوں کے پاس موجود ہونے یا نہ ہونے   کے بارے میں قطعی معلومات موجود نہیں۔

وزارت کے ترجمان  بریگیڈیئر جنرل   پیٹرک ریڈر  نے یومیہ  پریس کانفرس میں سوالات کا جواب  دیا۔

ریڈر نے  گزشتہ ہفتے  بحیرہ احمر  میں  ایران کی جانب  سے  دو امریکی  سی ڈراونز  پر نصب کیمروں  کے لا پتہ ہونے کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ حساس ٹیکنالوجی   کے بغیر   معمولی نوعیت کے کیمرے تھے۔ میں نہیں جانتا کہ ان کیمروں کا کیا ہوا ہے۔ اس لیے میں اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ انہیں  ایران نے اپنے پاس  رکھ لیا ہے۔"

امریکی جنرل نے کہا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا امریکہ ان کیمروں کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گا، کیونکہ یہ فوجی یا حساس ٹیکنالوجی والے کیمرے نہیں تھے۔

امریکہ کی جانب سے دو تباہ کن بحری جہاز خطے میں بھیجے جانے کے بعد ایرانی بحریہ نے دو   سمندری گاڑیاں چھوڑ دیں۔

 



متعللقہ خبریں