لیبیا میں بحران کے حل کے لیے تیونس، الجزائر اور لیبیا کے وزرا خارجہ کا اجلاس

علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور عرب دنیا پر ان کے اثرات کے ساتھ ساتھ تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

1841493
لیبیا میں بحران کے حل کے لیے تیونس، الجزائر اور لیبیا کے وزرا خارجہ کا اجلاس

تیونس، لیبیا اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے لیبیا میں سیاسی بحران پر انتخابات کے ذریعے قابو پانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

تیونس کے وزیر خارجہ عثمان الجرندی اور ان کے الجزائر اور لیبیا کے ہم منصبوں رامتنے لامرا اور نجلا الامنقوش نے دارالحکومت تیونس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد تینوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری بیان جاری کیا گیا۔

بیانات کے مطابق اس  ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور عرب دنیا پر ان کے اثرات کے ساتھ ساتھ تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں لیبیا میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے ذریعے منتقلی اقتدار کے عمل کو مکمل کرنے اور ملک میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے خطے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی اور سرحد پار سے منظم جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار اور  غیر قانونی نقل مکانی اور اس سےجنم لینے والے  انسانی اور سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

تیونس کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لامرا اور میقوش نے تیونس کے صدر قیس سید سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، سعید نے اس بات پر زور دیا کہ لیبیا کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور استحکام کو یقینی بنانے میں  معاون  ثابت ہونے والی بحران کے فوری حل کے لیے کوششیں جاری رکھنا لازمی ہے۔



متعللقہ خبریں