ہم دشمن کے برخلاف ہر طرح کے سناریو کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

ہم  جنگ کرنے کے  درپے نہیں  البتہ ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں

1825181
ہم دشمن کے برخلاف ہر طرح کے سناریو کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم  نفتالی بینت نے  کہا ہے کہ  ان کا ملک  جنگ  نہیں چاہتا لیکن   یہ ہر طرح کے سناریو   کے برخلاف  تیار  ہے۔

اسرائیلی  وزیر اعظم  کے پریس دفتر سے جاری کردہ   تحریری اعلامیہ کے مطابق  بینت نے ،  وزیرِ دفاع  بینی گانٹز اور اسرائیلی   فوج کی جانب سے  ایک ماہ تک جاری رہنے والی "فائر کارز " نامی  فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

مشقوں کے حوالے سے   فوجی حکام سے معلومات  حاصل کرنے والے بینت  نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ "اسرائیلی فوج  اپنی تاریخ کی طویل ترین  جنگی مشقیں کر رہی ہے ،  ہم  جنگ کرنے کے  درپے نہیں  البتہ ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔  اگر دشمن نے ہمیں کسی  جھڑپ کی جانب   دھکیلا تو  یہ  بخوبی جانتا ہے کہ اسے ناقابل برداشت  اس چیز کا بھاری خمیازہ   بھگتنا  پڑے گا۔

وزیر دفاع گانتز  نے  بھی اس موقع پر کہا کہ  اسرائیل کی سلامتی"اپنی طاقت کا استعمال" کرنے  پر منحصر ہے،   مملکت اسرائیل کا تحفظ  دو  اساس پر مبنی ہے:  طاقت کا استعمال اور  آئندہ کے برسوں میں  بلا تعطل طاقتور بننے کی نشاط کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں