یمن میں فوجی آپریشن روک رہے ہیں:سعودی عرب

یمن کی کئی سالوں سے جاری خانہ جنگی میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ بندی کی یک طرفہ پیشکش کر دی

1804210
یمن میں فوجی آپریشن روک رہے ہیں:سعودی عرب

یمن کی کئی سالوں سے جاری خانہ جنگی میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ بندی کی یک طرفہ پیشکش کر دی۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق،اس پیشکش پر آج  سے عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔

ایران نواز حوثی باغیوں نے تاہم اس جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

یمن کے حوثی باغی کافی عرصے سے ملکی دارالحکومت صنعاء اور کئی دیگر علاقوں پر قابض ہیں، جن کے خلاف سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے طویل عرصے سے حملے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔

سعودی عسکری اتحاد کی قیادت کے مطابق اس جنگ بندی کی پیشکش عنقریب شروع ہونے والے رمضان کے اسلامی مہینے کے پیش نظر کی گئی اور اس پر مقامی وقت کے مطابق آج صبح چھ بجے سے عمل بھی شروع ہو گیا۔

 



متعللقہ خبریں