یمن میں گزشتہ تین روز کے دوران 15 شہری جان بحق

یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین ایڈ کوآرڈینیشن آفس (OCHA) کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری تنازعات نے شہریوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے

1727973
یمن میں گزشتہ تین روز کے دوران 15 شہری جان بحق

یمن میں جہاں خانہ جنگی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران  15 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں۔

یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین ایڈ کوآرڈینیشن آفس (OCHA) کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری تنازعات نے شہریوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "صرف گزشتہ  تین روز  میں، تائز میں تین بچے اور ماریب میں 12ایک بچے سمیت تین  افراد ہلاک  ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  بین الاقوامی قوانین کے تحت شہریوں اور بچوں کو جو تحفظ حاصل ہے اس کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔ بیان میں ہلاکتوں کا کسی فریق پر الزام لگانے سے گریز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یمنی حکومت نے ان شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو ٹھہرایا۔

یمن میں، جہاں ایک عرصے سے سیاسی عدم استحکام برقرار ہے، ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اور حکومت سے منسلک فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں، سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔

ملک میں 7 سال تک جاری رہنے والے تنازعات میں 233 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



متعللقہ خبریں