ایران نے افغانستان سے ملحقہ سرحدی چوکی کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا
ایران کی سرحد پر واقع صوبہ نیمروز کے شہر زرنک کے ارد گرد طالبان اور سرکاری افواج کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ گئی
افغانستان میں تنازعات اور حملوں میں تیزی آنے کے بعد ایران نے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں سرحدی گزرگاہ بند کردی۔
ایران کی سرکاری ایجنسی آئی آر این اے کی خبر کے مطابق ، ایران کی سرحد پر واقع صوبہ نیمروز کے شہر زرنک کے ارد گرد طالبان اور سرکاری افواج کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئیں۔
اس کے بعد ، افغانستان کے ساتھ ملک بارڈر گیٹ بند کر دیا گیا۔
صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر محمد ہادی مرشی نے بتایا کہ افغانستان کے شہر زرنج پر گزشتہ روز طالبان نے قبضہ کر لیا تھا ، تاہم کمک سرکاری فورسز تک پہنچنے کے بعد طالبان واپس چلے گئے۔
مرسی نے بتایا کہ ملک بارڈر گیٹ تنازعات میں اضافے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا اور ایران سے افغانستان جانے والے 270 ٹرک واپس لے گئے تھے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملے"نسل کشی نہیں" ہیں، امریکہ
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا