اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملے"نسل کشی نہیں"  ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا

2139285
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملے"نسل کشی نہیں"  ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا مقدمہ چلائے جانے والے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملے"نسل کشی نہیں"  ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

جیک سلیوان نے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔  ہم  نے اس  تجویز کو یکسر  مسترد کر دیا ہے۔ "

"ہم نسل کشی کے لیے بین الاقوامی طور پر قبول شدہ اصطلاح استعمال کرتے ہیں، جس میں ارادے پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔" سلیوان نے اسرائیل سے اپنے حملوں میں شہریوں کو نقصان پہنچنے کا سد باب کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل معصوم شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مزید کچھ کر سکتا ہے اور اسے کرنا چاہیے۔"



متعللقہ خبریں