عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کا چہرہ دوبارہ سے نمو دار

حملے کے نتیجے میں کرنل خالد ناجی  ویساک اور دیگر کئی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

2139179
عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش  کا چہرہ دوبارہ سے نمو دار

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک کرنل سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے

عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین شہر میں ایک فوجی  چوکی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کرنل خالد ناجی  ویساک اور دیگر کئی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی درست اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔

ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے، سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ "دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں کرنل ویساک سمیت 5 فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔"



متعللقہ خبریں