دبئی: بندرگاہ پر دھماکہ اور آگ

دبئی کی بندرگاہ جبل علی میں شدید دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

1671813
دبئی: بندرگاہ پر دھماکہ اور آگ

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی بندرگاہ جبل علی میں شدید دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

دھماکہ بندرگاہ پر لنگر انداز ایک بحری جہاز کے کنٹینر میں ہوا ہے تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے ۔

دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر مختصر مدت میں قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیمیں سوختہ مقامات کو ٹھنڈا کر رہی ہیں۔

بعض عینی شاہدوں کے مطابق  دھماکے کی شدت سے عمارتوں میں لرزش محسوس کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جبل علی بندرگاہ کا شمار متحدہ عرب امارات  کی اہم ترین بندرگاہوں میں ہوتا ہے اور یہ دبئی شہر سے 30 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔


ٹیگز: #دبئی

متعللقہ خبریں