اسرائیل نے رملّہ میں ایک صحت کے ادارے کو 6 ماہ کے لئے بند کر دیا

اسرائیل نے ہیلتھ ورک کمیٹیز کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا اور "سکیورٹی " وجوہات  کی وجہ سے ادارے کو 6 ماہ کے لئے بند کر دیا ہے

1654668
اسرائیل نے رملّہ میں ایک صحت کے ادارے کو 6 ماہ کے لئے بند کر دیا

اسرائیل نے، مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملّہ میں فلسطینیوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے والی سول سوسائٹیوں میں سے، ہیلتھ ورک کمیٹیز کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا اور "سکیورٹی " وجوہات  کی وجہ سے ادارے کو 6 ماہ کے لئے بند کر دیا ہے۔

ہیلتھ ورک کمیٹیز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج سے منسلک فورسز نے رملّہ کے علاقے سُتہ مرحبا میں سول سوسائٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا،  دفتر کے دروازے اکھاڑ دئیے ، دفتر میں موجود سامان کو توڑ دیا اور کمپیوٹروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ہیلتھ ورک کمیٹیز  کے دو اپارٹمنٹوں کو فوری طور پر 6 ماہ کے لئے بند کرنے اور عملے کے اندر داخل ہونے کی ممانعت پر مبنی فیصلے  کو دروازے پر لٹکا کر دروازے کو مہر بند کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سول سوسائٹی  کو بند کرنے کا فیصلہ "سکیورٹی وجوہات" کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

بیان میں مذکورہ اقدام کو ،فلسطینیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی سوسائٹیوں کو ہدف بنانے کی ایک کڑی قرار دے کر فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں